نوازشریف کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے سے معذرت

لاہور( ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

اس حوالے سے اے آر وائی نے پارٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ نوازشریف نے کسی بھی حکومت مخالف تحریک کاحصہ بننے سے معذرت کر لی.

نوازشریف نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ انھیں پارٹی سے مشاورت کے لئے کچھ وقت درکار ہے، صحت ٹھیک نہیں، وہ پہلے پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہییں گے.

پارٹی ذرائع کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے شکوہ بھی کیا کہ جب میں جیل میں تھا، تو مولانا صاحب ملنے نہیں آئے.

اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا، مگر اجازت نہیں ملی.

جواب میں نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب جیل میں سب ملنے آتے رہے. انھوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ مولانا صاحب، آپ کس سیاجازت مانگ رہے تھے؟

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اس وقت ن لیگ، پی پی کا ساتھ چلنا ضروری ہے.

جواب میں نواز شریف نے کہا کہ وقت آنے پر ساتھ چلیں گے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ سے متاثر ہوں، انھوں نے جیل میں ملاقات کرکے حوصلہ بڑھایا، مہنگائی کا طوفان برپا ہے، عام آدمی شدید مشکلات کاشکار ہے.

Comments are closed.