جیلوں سے بھاگنے والے عمران خان کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں، شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے۔ یہ مبہم ہے، سقم ہے اور غیرآئینی ہے۔جیلوں سے بھاگنے والے عمران خان کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپل C+دوسری بارگری ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کیترمیمی آرڈینیس پر فیصلے کی منتظر ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔

Comments are closed.