فیٹف کامیابی کا سہرا جنرل قمرجاوید باوجوہ کے نام

52 / 100

راولپنڈی: فیٹف کامیابی کا سہرا جنرل قمرجاوید باوجوہ کے نام ، پاک فوج کے سربراہ نے اس قومی فریضہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاک فوج کےسربراہ نے قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا، ایکشن پلان میں نہ صرف پیش رفت ہوئی بلکہ تمام نکات پرعمل درآمد ممکن بنایا گیا۔

پاک فوج نے ہندوستان کی سازش ناکام بنادی، جنرل باجوہ کی ہدایت پر جی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوارڈینیشن میکنزم بنایا۔

جی ایچ کیو میں قائم اسپیشل سیل نے ہر پوائنٹ پر ایک مکمل ایکشن پلان بنایا، تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنا کر ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا۔

تمام پوائنٹ پر عمل درآمد سے پاکستان گرے سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن ہوا،سپیشل سیل نے ہر پوائنٹ پر ایک مکمل ایکشن پلان بنایا،اس پر ان تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد بھی کروایا۔

اہداف کے حصول کےلئے منی لانڈرنگ ، دہشتگردی کی مالی معاونت، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر موثر لائحہ عمل سے قابو پایا۔

فیف کے پہلے 27 اور پھر 34 پوائنٹس کا حصول ممکن بنایا گیا، منی لانڈرنگ کے 7 میں سے 7 پوائنٹس پورے کرکے بے مثال پیش رفت دکھائی، ایکشن پلان ٹائم لائنز یعنی جنوری دوہزار تیئس سے پہلے مکمل کیاگیا۔

پاکستان نے اینٹی منی کے نظام کو مضبوط کیا،منی لانڈرنگ کے800سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 13 مہینوں میں تحقیقات مکمل کی گئیں،رپورٹنگ سائیکل میں ضبط کئے گئے اثاثوں کی مالیت میں پچاسی فیصد اضافہ کیاگیا۔

یہی نہیں بلکہ اس کےساتھ ہی ساتھ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تعمیل کے دائرے میں شامل کیا، ایس ای سی پی نے قانونی انتظامات ممکن بنائے، ایف بی آر کو فعال بنایاگیا۔

Comments are closed.