عمران خان کا نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ویڈیو پیغام جاری

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے.

دوسری طرف عمران خان کی نااہلی پر کئی شہروں میں احتجاج شروع ، الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ ہوئی ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دے کر ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرنا شروع کقردیا تاہم سکیورٹی نفری نے انھیں الیکشن کمیشن کی طرف جانے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر جمع افراد میں سے ایک شخص نے فائرنگ کی جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے بتایا گیاہے کہ وہ کوئی سکیورٹی گارڈ ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر، لاہور اور کراچی میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اور کئی شہروں میں پی ٹی آئی کےکارکنوں سے سڑکوں پر ٹریفک جام کردی ہے۔

تحریک انصاف نے فیصلہ ہائی کورٹ چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ مسترد بھی کردیاہے پی ٹی آئی رہنماوں اسد عمر، بابراعوان ، فواد چوہدری نے اس فیصلہ کو آئین کے منافی قرار دیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹائرز کو آگ لگا کر سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام نے اس فیصلے کو قرار دے رہے ہیں۔

Comments are closed.