نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ،درخواست دائر

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔

نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

نیب نے درخواست میں کہا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کیمطابق نہیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اْرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراوٴنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے۔ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔

Comments are closed.