ٹی 20 ورلڈ کپ،2 دفعہ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیزکو سکاٹ لینڈ نے ہرادیا

46 / 100

ہوبارٹ: ٹی 20 ورلڈ کپ،2 دفعہ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیزکو سکاٹ لینڈ نے ہرادیا،جزائر غرب الہند کے بیٹرز آتے اور جاتے رہے ، سکاٹ لینڈ کے اسپنرز نے انھیں آخر تک باندھے رکھا۔

 سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ میں یہ دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔

 پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سکور کیے۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے اوپنر جارج منسے 66 ،جونز20 اور میکلاہڈ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز پر ہمت ہار گئی ، جیسن ہولڈر نے38 رنز کی سست رفتار مزاحمت کی جب کہ مائر 20 اور برینڈم کنک 17 رنز بناسکے۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے مارک واہ  نے 12 رنز دے کر 3،بریڈ ویل اورمائیکل لیسک نے2،2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا، جارج منسے کوپلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.