ورلڈ کپ کا اپ سیٹ سے آغاز، نمیبیا نے ایشیئن چمپئن سری لنکا کوہرادیا

50 / 100

فوٹو: ای ایس پی این

میلبرن: ورلڈ کپ کا اپ سیٹ سے آغاز، نمیبیا نے ایشیئن چمپئن سری لنکا کوہرادیا،ٹائیگرز کو بلی بنا کر چھوڑ دیا، 55 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔

ایم سی سی پر کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کوبیٹنگ کی دعوت دی۔

نمبیبیانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت کےلئے 164 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں آوٹ ہوگئی اور صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا راجا پکشا نے 20 رنز بنائے۔

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی،ویزے کو صرف ایک بال ملی اور ناٹ آوٹ رہے۔

سری لنکا کے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

Comments are closed.