پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہپی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دیگا،اپنی عزت اوروقارنیلام کریگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دیگا،اپنی عزت اوروقارنیلام کریگا۔اپنے ذاتی مفاد کے لئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔

شیخ رشیداحمدنے کہا کہ وزیرخارجہ اپنے ملک سیلاپتہ ہیں،انکاچورن کہیں نہیں بک رہا۔پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔انشاء اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائیگا۔

Comments are closed.