اسحاق ڈار کو ایک بار پھر امریکی ائرپورٹ پر ‘چور’ چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا

50 / 100

واشنگٹن : اسحاق ڈار کو ایک بار پھر امریکی ائرپورٹ پر ‘چور’ چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے جمعرات کو واشنگٹن کے ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم مظاہرین آگئے.

رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرین اوور سیز پاکستانی تھے جن میں سے ایک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چور چور اور جھوٹا کہا اس دوران ائرپورٹ پر بد مزگی ہو گئی.

اسحاق ڈار نے اس دوران آواز کسنے والے کو جواب دیا تاہم اس شخص نے پہلے سے زیادہ بلند آواز میں چور اور جھوٹا کہنا شروع کر دیا اور ہتک عزت کی.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں، مظاہرین میں سے ایک کو ڈار کو سخت الفاظ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کیونکہ وزیر خزانہ نے حملہ آور کو "جھوٹا” کہا۔

مظاہرین ڈار کو "چور اور جھوٹا” کہہ کر جواب دیتے ہیں۔اس دوران ایک نامعلوم شخص اسحاق ڈار کے دفاع میں آوازیں کسنے والے شخص کو ننگی گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے تم مجھے جانتے نہیں ہو.

واشنگٹن کے اس ائرپورٹ پر اس برے انداز کی انٹری کے بعد وزیر خزانہ غصے میں وفد کے ہمراہ آگے بڑھ جاتے ہیں تاہم تب تک مظاہرین وہاں موجود رہے.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے ملاقات و مزاکرات کرنے واشنگٹن پہنچے تھے تاہم اس کلپ میں میڈیا تو نظر نہیں آیا وزیر خزانہ کو مظاہرین کا سامنا کرنا پڑ گیا.

Comments are closed.