یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ،چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت معتدد اشیاء مہنگی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ،چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت معتدد اشیاء مہنگی کردی گئی،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نئی قیمتوں پر اطلاق فوری ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا،ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی ،450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک مہنگی ہو گئی ،450 گرام چائے کی قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیاہے کہ 100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک 282 روپے تک مہنگا ،ٹی بیگ پیک کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی ، 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ،50 گرام پشاوری قہوہ 108 سے بڑھا کر 153 کاکردیاگیا۔ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر برانڈ کا کوکنگ آئل 141 روپے مہنگا کر دیا گیا ،مچھر مار لیکوٹ کی قیمت میں 19 روہے تک اضافہ ،250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ،135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ،نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3 روپے تک مہنگا کردیا گیا

علاوہ ازیں بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کا لیکوٹ بھی مہنگا کر دیا گیا۔

Comments are closed.