ملالہ یوسف زئی کا صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

52 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، اس موقع پر وزیر تعلیم سردار شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے.

پہلی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جوہی کے علاقے چھاندان پہنچ گئی ہیں۔ ملالہ کے ہمراہ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالا یوسف زئی کے سیلاب زدہ دورے کو سراہا، وہ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کریں گے۔

ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔

Comments are closed.