ملالہ یوسفزئی کو 7 سال بعد دوسری بار پھر وطن یاد آگیا

53 / 100

فائل:فوٹو

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو 7 سال بعد دوسری بار پھر وطن یاد آگیا 12اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی ۔

25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔

ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

Comments are closed.