کسی بھی فیک نیوزاوراس کے پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں،آرمی چیف

45 / 100

فائل:فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں ہم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے ہروقت تیارہیں۔ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

کاکول میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاسنگ آوٴٹ پریڈسے خطاب میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ پاس آوٴٹ ہونیوالے کیڈٹس کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ اس عظیم ادارے سے پاس آوٴٹ ہونا آپ کے لئے اعزازکی بات ہے۔

آرمی چیف نے پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوفخرہوناچاہیے آپ ایک عظیم بہادرفوج کاحصہ بننے جارہے ہیں۔ اس فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے بہت قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ 42سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔ تب میں نے یہ کبھی نہیں سوچاتھاکہ میں اس عظیم فوج کوکمانڈکروں گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ آگے کاسفرآپ کے لئے بہت سے چیلنجزلیکرآئیگا۔ آپ کومستقبل میں مشکل اوربڑے فیصلے لینے ہوں گے۔ ملک کی حفاظت،عزت اوربہتری کے لئے آپ کوکام کرناہے۔ آپ کوملک کی سالمیت کے لئے قربانیاں دیناہوں گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی فیک نیوزاوراس کے پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ ہمسایوں کیساتھ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کر نے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔ہم ملک کیایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے ہروقت تیارہیں۔ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ ہم کسی کوبھی اپنے ملک کوکمزورکرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments are closed.