آئی پی ایل پر پابندی، بے نظیر انکم سپورٹ کانام تبدیل نہیں ہوگا، فواد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ، پاکستان میں آئی پی ایل دکھانے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کئے جن کا اعلان وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ بھی سماجی بہبود کے لیے کئی نئے پروگرام لا رہے ہیں۔

کابینہ نے غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ سستا گھر سکیم کا بھی جلد افتتاح ہو رہا ہے جبکہ احساس کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے انڈین پریمئیر لیگ کی نشریات دکھانے پر پابندی کے فیصلے سے متعلق کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے سپورٹس کو متاثر نہیں ہونا چاہیے لیکن بھارت کی جانب سے ایسا رویہ رکھا گیا۔

بھارتی ٹیم نے حد ہی کر دی اور فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا۔ بھارت کے اس رویے کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ رمضان المبارک میں عوام کو کم سے کم لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے۔

Comments are closed.