وزیراعظم کا خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان

46 / 100

فائل:فوٹو

کالام: وزیراعظم شہبازشریف نے صوبہ خیبر پختونخوامیں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کالام سوات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالام میں مقامی افراد اور پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کے پی کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، امریکا نے کل 30 ملین ڈالرامدادکااعلان کیاہے، دوست برادرممالک ہمیں امدادفراہم کر رہیہیں، آئی ایم ایف سیقرضہ ملنیبعدپاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیاہے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دیر،اپردیراور کوہستان ،شانگلہ کے بھی جلد دورہ کروں گا، حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کے ذریعے28ارب مہیا کیے ہیں، سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنائیں گے، سندھ،بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچائی1000سے زائدلوگ جاں بحق ہوئے، لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دریا بپھر گئے ، لوگوں نے دریا کے اوپر اور اندر تعمیرات کی تھیں، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے تباہی ہوئی۔

Comments are closed.