اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ، نیا لارجر بنچ تشکیل

45 / 100

اسلام آباد: خاتون جج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

پانچ ججز پر مشتمل لارجر بنچ کی سربراہی اب چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری رکھا ہے اور 31 اگست کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ وہ 12 جولائی سے 25 اگست تک چھٹیوں پر تھے۔

Comments are closed.