پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ،سبزہلالی پرچموں کی بہار ،ملکی ترقی و سلامتی کی دعائیں

46 / 100

اسلام آباد/لاہور/کراچی:ملک بھر میں 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ جاری ہے

آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

کراچی میں مزارقائدؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کےچاق و چوبند دستے نے گارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں کموڈور پاکستان نیول اکیڈمی محمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

رواں سال پاکستان کا 75 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،

ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئی ہیں۔

شہر شہر گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں جھنڈیوں سے کی گئی سجاوٹ خوب منظر پیش کر رہی ہے۔

اس سے قبل ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے۔

رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات کے علاوہ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔

گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان ) پر 10 منٹ جبکہ جیلانی پارک (ریس کورس ) میں 5 منٹ تک سحر انگیز آتشباز ی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آتش بازی کا دلکش ، سحر انگیز اوردل موہ لینے والا نظارہ دیکھ کر شہری خوشی سے نہال ہوئے۔

گذشتہ شب نوجوان بھی سبز ہلالی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر مختلف مقامات پر آتش بازی نے آسمان پر رنگ و نور پھیلا دیا، قومی اسمبلی ، ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس سمیت سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے، جوان، خواتین سب ہی وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کسی نہ کسی صورت کررہے ہیں۔

Comments are closed.