ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصدہوگئی ،مزید 353 افراد میں وائرس کی تشخیص

46 / 100

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس دوران کورونا کے مزید 353 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ موذی وائرس سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.