نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،آرمی چیف

45 / 100

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ کمانڈر آرمی سائبرکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ودیگرافسران موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے جبکہ فائر پاور اور سائبر مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور کمانڈ قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی۔

Comments are closed.