تہجداورصلوة الحاجات پڑھتی ہوں، انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہوا ہے

60 / 100

کراچی:پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہاہے تہجداورصلوة الحاجات پڑھتی ہوں، انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوة الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوة الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔

http://https://www.instagram.com/reel/Cg2OUYXoudu/?igshid=MDJmNzVkMjY=

متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

میزبان کا کہنا تھاکہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کے لئے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیونکہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔

Comments are closed.