آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

45 / 100

کینبرا:آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔

پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’ Just Married‘۔

پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر کی بیکی سے 2020 میں منگنی ہوئی تھی جبکہ دونوں کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments are closed.