منی لانڈرنگ، شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم، عدالت نے مزید 40 دن دے دئیے

51 / 100

لاہور: منی لانڈرنگ، شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم، عدالت نے مزید 40 دن دے دئیے لاہور کی عدالت نے دونوں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 ستمبر کو طلب کر لیا.

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی.

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی، اس موقع پر حمزہ شہباز کے وکیل نے سابق وزیراعلیٰ کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ کل شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری میٹنگز میں مصروف تھے، گزشتہ رات وہ اسلام آباد سے لاہور آنے کے لیے تیار تھے لیکن موسم کی خرابی پر انہیں سفر سے منع کیا گیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ انہیں شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے.

ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ہے، ملزم کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے، دورانِ سماعت ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا اور سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.