ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مزید 4 روپے 15پیسے اوپر چلاگیا

55 / 100

کراچی: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مزید 4 روپے 15پیسے اوپر چلاگیا ہے جس کے بعد مجموعی قیمت 232.51 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈالر میں اضافے کی ایک وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اورانٹربینک مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

آج ایک بار پھر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 4.15 روپے اضافے سے 232.51 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعہ کو انٹر بینک میں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے میں خود حکومت بھی پیش پیش ہے ، جب ملک میں مہنگائی کا طوفان اور ڈالر اوپر جارہاہے حکمران اتحاد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بیٹھ کر عدلیہ کو ہدف بنائے ہوئے ہے۔

Comments are closed.