کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2افراددم توڑ گئے

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید دوافراد جان کی بازی ہارگئے

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 582 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ اس وقت ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.