وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز یا پرویزالہٰی؟ جوڑ توڑ عروج پر، انتخاب آج ہوگا

50 / 100

  لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز یا پرویزالہٰی؟ جوڑ توڑ عروج پر، انتخاب آج ہوگا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے چوہدری پرویز الہیٰ امیدوار ہیں۔

وزیراعلی کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام چار بجے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوگا، جس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

تحریک انصاف کے 15ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں تحریک انصاف کے کْل ممبران تعداد 178 ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکین کی تعداد 10 ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کو ملا کر تعداد 188 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔

تحریک انصاف اور ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پرویز الہیٰ کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن کے تین ارکان اسمبلی کے حلف کے بعد حکومتی اتحادی اراکین کی مجموعی تعداد 178 ہے تاہم ایک رکن اسمبلی کا ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جبکہ ایک رکن عظمی زعیم قادری کورونا کا شکار جبکہ دو رکن فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری مستعفی ہو چکے ہیں۔ اسمبلی میں موجود آزاد اراکین کی تعداد 6 ہے۔

عددی لحاظ سے تحریک انصاف کی بظاہر برتری نظر آرہی ہے مگر مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم جماعتیں بھی حمزہ شہباز کی فتح کے لیے پْرامید ہیں۔

Comments are closed.