انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

stack of one hundred dollars notes on dollars background
45 / 100

کراچی: آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے سے تجاوز کرگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا تاہم کاروباری روز کے دوسرے روز 6.90 روپے کے اضافے سے 222 روپے 10 پیسے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

Comments are closed.