ن لیگ کو ہوم گراونڈ پر شکست،پی ٹی آئی نے پنجاب کا الیکشن جیت لیا

52 / 100

لاہور: ن لیگ کو ہوم گراونڈ پر شکست،پی ٹی آئی نے پنجاب کا الیکشن جیت لیا، تحریک انصاف کی 16 نشستوں پر فتح 3 سیٹیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں ایک پر آزاد امید وار کامیاب۔

پنجاب اسمبلی میں 20نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخبات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 12 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ باقیوں پر برتری حاصل ہے۔

پی پی 7راولپنڈی کے72پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ،مسلم لیگ(ن)کے راجہ صغیراحمد 15607ووٹ لیکر آگے،تحریک انصاف کے محمدشبیراعوان 15236ووٹ لیکرپیچھے۔

پی پی  127جھنگ کے تمام 175پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ  آگیا۔ تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71648 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ن لیگ کے مہر محمد اسلم 47413 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 140شیخوپورہ کے17پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ ،تحریک انصاف کے خرم شہزاد4770ووٹ لیکر آگے،مسلم لیگ(ن)کےمیاں خالد 3207ووٹ لیکر پیچھے۔

پی پی 158 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا، پی ٹی  آئی کے میاں محمد اکرم نے37ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے رانا احسن نے 31ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کا پہلا غیرحتمی سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شبیر احمد 40511 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168لاہور کے24پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ،مسلم لیگ(ن)کے ملک اسدعلی 5453ووٹ لیکر آگے،تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان 3294ووٹ لیکر پیچھے۔

پی  پی 170 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیرعباس24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 17519 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 125جھنگ کے تمام 183پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم  نے82ہزار382ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے فیصل حیات نے52158ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202ساہیوال کے21پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ،ن لیگ کےنعمان احمدلنگڑیال7891ووٹ لیکرآگے،تحریک انصاف کےمحمدغلام سرور6388ووٹ لیکرپیچھے۔

پی پی224لودھراں،پولنگ اسٹیشن143کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،پاکستان تحریک انصاف کےعامراقبال شاہ118ووٹ لیکرآگے،مسلم لیگ ن کےزوارحسین وڑائچ8ووٹ لیکردوسرےنمبرپر.

پی پی224لودھراں،پولنگ اسٹیشن144کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،پی ٹی آئی کےعامراقبال کے180،ن لیگ کےزوارحسین کے12ووٹ،پی پی224 لودھراں،پولنگ اسٹیشن147کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،پی ٹی آئی کےعامراقبال کے115،ن لیگ کےزوارحسین کے25ووٹ۔

پی پی 228 لودھراں کے تمام 136پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 45 ہزار20ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے جاوید خان کے 38 ہزار 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 237بہاولنگرکے42پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ،مسلم لیگ(ن)کےفداحسین16499ووٹ لیکرپہلےنمبر،پی ٹی آئی کےسیدآفتاب رضا4904ووٹ لےکرپیچھے،تحریک لبیک پاکستان کےمیاں راشد محمود وٹو4600ووٹ لیکرپیچھے۔

پی پی 202ساہیوال،پولنگ اسٹیشن نمبر11کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،پاکستان تحریک انصاف کےمیجر(ر)محمد غلام سرور267 لیکرپہلےنمبرپر،ن لیگ کےملک نعمان لنگڑیال180 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر.

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے ملتان کا میدان مار لیا ہے۔
پی پی 217 ملتان کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ، تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین 46 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سلمان 40 ہزار 104 ووٹ لے سکے۔

پی پی 272مظفرگڑھ،پولنگ اسٹیشن نمبر134کاغیرسرکاری نتیجہ،پاکستان تحریک انصاف کےمعظم خان 181ووٹ لیکرآگے،ن لیگ کی سیدہ زہرہ بخاری110ووٹ لیکردوسرےنمبرپر.

پی پی 272مظفرگڑھ،پولنگ اسٹیشن نمبر133کاغیرسرکاری نتیجہ،پاکستان تحریک انصاف کےمعظم خان158ووٹ لیکرآگے،ن لیگ کی سیدہ زہرہ بخاری92ووٹ لیکردوسرےنمبرپر۔

پی پی 282لیہ کے58پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ،تحریک انصاف کے قیصر عباس19316ووٹ لیکر آگے،مسلم لیگ(ن)کے محمد طاہر 14237ووٹ لیکرپیچھے، غیرحتمی نتیجہ۔

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری نتیجہ موصول ، تحریک انصاف کے سردارسیف الدین نےمیدان مارلیا. سردارسیف الدین نے 58ہزار15 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کےعبدالقادرکھوسہ 32487ووٹ لےسکے۔

پی پی 97فیصل آباد،پولنگ اسٹیشن80کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ،پی ٹی آئی کےافضل ساہی33ووٹ لےکرآگے،
ن لیگ کےاجمل چیمہ 28ووٹ لیکردوسرےنمبرپر،غیرحتمی نتیجہ۔

پی پی 90بھکرکے1پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ،تحریک انصاف کےعرفان اللہ 369ووٹ لیکرآگے،
ن لیگ کےسعیداکبر 254ووٹ لیکرپیچھے،غیرسرکاری نتیجہ.

پی پی 83خوشاب کے 45پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ،تحریک انصاف کے حسن ملک 8044ووٹ لیکر آگے،آزاد امیدوار محمدآصف ملک 8022ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر، غیرحتمی نتیجہ،مسلم لیگ(ن)کےامیرحیدر 5476ووٹ لیکر تیسرےنمبرپرہیں.

Comments are closed.