کورونا کی چھٹی لہر کا تشویشناک وار، ایک دن میں 10 زندگیاں ختم

59 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کا تشویشناک وار، ایک دن میں 10 زندگیاں ختم، کورونا میں شدت آگئی چارماہ بعد ایک ہی روز سب سے زیادہ .10افراددم توڑ گئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہور ہاہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جبکہ ا س دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں اس وقت 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.