حریم شاہ شوہر بلال شاہ سمیت ترکی میں گرفتار

54 / 100

انقرہ : ٹک ٹکار سے مشہور ہونے والی ماڈل حریم شاہ شوہر بلال شاہ سمیت ترکی میں گرفتار ہو گئی اورمبینہ طور پر جوڑا زیر تفتیش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک پولیس نے حریم شاہ کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اس جوڑے کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ۔

اس حوالے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں گرفتار ہونے والا جوڑا تفتیشی عمل سے گزررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوڑے کو ترکی سے مسقط جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے،اب یہ تفصیل نہیں مل سکی کہ سونا پہناوے والا ہے یا لے کر جارہے تھے۔

حریم شاہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔

حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس ویڈیو میں اُنہیں برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.