سیکورٹی فورسز کی زیارت میں کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک، حوالدار شہید

46 / 100

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کازیارت کے علاقے میں آپریشن ، کالعدم تنظیم کے5 دہشتگرد ہلاک ، پانچوں دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مار ے گئے، حوالدار خان محمد دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو ئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرنل لیئق کے ساتھی مغوی ساتھی عمر جاوید کی بازیابی کےلئے سرچ آپریشن جاری،امن دشمنوں کا سکیورٹی فورسز نے پیچھا نہ چھوڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوست کے قریب پہاڑوں پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی،فورسز کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

اعلامیہ کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ روزکرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب سے اغوا کر کے شہید کیا جب کے ان کے ساتھ ان کے کزن عمر جاوید کو بھی یرغمال بنایا۔

آرمی کی کیو آر ایف نے دہشت گر وں کا پیچھا کرکے منگی ڈیم کے قریب ان کا سراغ لگایا اور فورسز کے آپریشن میں ایس ایس جی کے جوان اور ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور14 جولائی کی رات دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا، کرنل لئیق کی بازیابی کے اس آپریشن میں کرنل لئیق مرزا بیگ شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دیگر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد اور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ بچ جانے والے دہشتگرد دوسرے مغوی عمر جاوید کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے جن کی بازیابی کے لیے تلاش جاری ہے۔

Comments are closed.