سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیا،وزیراعظم شہباز شریف

45 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے عدم اعتماد ووٹ سے متعلق فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانیئے کا رنگ دینے کے لئے جھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

Comments are closed.