سعودی عرب، خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

52 / 100

مکہ مکرمہ: سعودی عرب، خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔

شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں.

عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں ، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
ادھر حجاج کرام عبادت کے ساتھ رمی جمرات کے لیے کنکریاں چننے کے بعد حجاج کرام فجر ادا کرکے منیٰ واپس پہنچے۔

اس سلسلے میں مناسک اب آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ حجاج کرام آج 10 ذوالحجہ کو منیٰ میں زوال کے وقت سے پہلے صرف جمرہ عقبیٰ کو کنکریاں ماریں گے۔

رمی کے بعد حجاج کرام قربانی کی تصدیق ہوتے ہی بال منڈوانا کر اپنا احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد گیارہ اور بارہ ذوالحج کو دیگر دو جمرات یعنی جمرہ اولیٰ اور جمرہ وسطیٰ سمیت تینوں جمروں پرکنکریاں ماری جائیں گی۔

احرام کی پابندیوں سے نکلنے کے بعد حجاج کرام کی بڑی تعداد مسجد الحرام میں طواف زیارت کے لیے پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں حجاج جہاں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ کر طواف زیارت کررہے ہیں، وہیں بہت بڑی تعداد منیٰ سے پیدل ہی مسجد الحرام کی جانب گامزن ہے۔

Comments are closed.