عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

56 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج، بارش کے باوجود اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں لوگوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین سے ویڈیو لنک پر خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد فرض ہے، ملک میں مہنگائی کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے غریب عوام بہت متاثر ہورہی ہے جبکہ مہنگائی آگے مزید بڑھنے والی ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خبردار کیا کہ جان لیں امریکا کبھی کوئی رعایت مفت میں نہیں کرتا اگر ان سے کوئی رعایت ملی تو ملکی سلامتی اور آزادی پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

http://

عمران خان نے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمت بہت اوپر چلی گئی ہے، ہمارے دور میں پٹرول 12 روپے بڑھا تھا تو مہنگائی مارچ شروع کردیا گیا خود انہوں نے پٹرول کی قیمت 85 اور ڈیزل 115 روپے مہنگا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے، پی ڈی ایم والے کہتے ہیں عمران خان ہمارے لیے باردوی سرنگیں بچھا کر گیا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے بھی معاہدہ کیا تھا، لیکن ہم نے ان کے دباؤ کے باوجود قیمتیں کنٹرول میں رکھی، ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول 10 روپے سستا کیا۔

http://

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسی آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے ہم نے صحت کارڈ دیا، جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فلاحی کام ہے، ہیلتھ کارڈ جیسا کامیاب پروگرام پاکستان میں پہلے کبھی نہیں آیا۔

عمران خان نے کہا ہم نے بھی آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، یہ کہتے ہیں عالمی مہنگائی کی وجہ سے قیمتیں بڑھائیں عالمی مہنگائی تو پچھلے ایک سال سے ہے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ مہنگائی کا اتنا بڑا طوفان آگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمیں مشکل پاکستان ملا، مشکل پاکستان تو ہمیں ملا تھا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارا 20 ارب ڈالر چھوڑ کر گئے، کرونا میں ہماری حکومت نے بہترین کام کیا، معیشت کو سہارا دیا، کورونا کے باوجود شرح ترقی میں 5.97 فیصد رہی، جبکہ بھارت کی معیشت منفی میں چلی گئی۔

http://

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف کا اتنا بڑا مسئلہ ہمارے دور میں حل ہوا، اس حوالے حماد اظہر نے بہت اچھا کام کیا، انہوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی کے دوران مجھ سے این آر او 2 مانگا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون ترامیم میں تب ووٹ کریں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ بھارت بنگلادیش اور سری لنکا روس سے سستا تیل لے رہا ہے، لیکن امریکا کے غلام روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے، یہ ملک کو سری لنکاکی طرح بنانا چاہتے ہیں، عدم اعتماد سے پہلے ڈالر 178 اور اب 208 کا ہوگیا ہے۔

Comments are closed.