بوم بوم آفریدی نے بھی گرے لسٹ میں حاضری لگا دی

54 / 100

کراچی(ویب ڈیسک) فیٹف گرے لسٹ سے نکلے نہیں ہیں مگر مبارکبادوں تبصروں اور کریڈٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں بوم بوم آفریدی نے بھی گرے لسٹ میں حاضری لگا دی ہے۔

ساق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی ملک ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ، بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہو رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فیٹف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔

لالہ شاہد خان آفریدی نےصورتحال پر ناگواری کااظہار کرتے ہوئے لکھا پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم لوگ ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں۔

Comments are closed.