کوٹلی ستیاں کارہائشی جوان شاہ زیب امتیاز شمالی وزیرستان میں شہید

45 / 100

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جارہی ہے۔

کوٹلی ستیاں کارہائشی پاک فوج کاجوان شاہ زیب امتیاز شمالی وزیرستان میں شہید ،جام شہادت نوش کرنے والے جوان کی عمر 25سال تھی جو فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو تین کلومیٹر تک چلا کر اور اسے آبادی والے علاقے سے دور لے جا کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کی بھی تعریف کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔

Comments are closed.