عمران خان دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ،لانگ تو مارچ ہوگا، خان

51 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ،لانگ تو مارچ ہوگا، خان کا تاریخ دینے سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کا بیان۔

پی ٹی آئی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے،ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسد عمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ایک پینل کی سربراہی سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کر رہے تھے۔

تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کچھ دنوں میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، چوروں کا ٹولہ ایک ساتھ اکٹھا ہو گیا ہے، لیکن عوام آپ کے ساتھ ہیں.

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جس طرف جا رہا ہے۔ اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ ان کو اس لیے ہم پر مسلط کیا گیا تاکہ ہمارا ملک کمزور ہو، سازش کرنے والے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور پاک فوج کمزور ہو۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح کی آنسو گیس کی شیلنگ ہماری خواتین پر کی گئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مارشل لاء کے علاوہ کبھی ایسا نہیں ہوا جیسا پولیس نے 25 مئی کو کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول پر چار روپے بڑھے تو بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، ہم نے تو کسی کو نہیں روکا، ہم نے فیک نیوز کے علاوہ کسی چیز کو نہیں روکا، مثبت تنقید قوم کا اثاثہ ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو شخص ان کی ٹکٹ لینے کے لیے لائن میں کھڑا ہے اس کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیا، ایک نا جائز کام کو جائز بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ناجائز کام کو جائز بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جارہے ہیں، دنیا میں کہیں بھی ملزم قاضی نہیں بن سکتا، دنیا میں کہیں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص اپنے کیسز خود ختم کروائے۔

Comments are closed.