قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں بحق

55 / 100

کوئٹہ( ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر پیش آیاد جہاں اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کو بھی طلب کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 12افراد جاں بحق ہوئے بعد میں شدید زخمی بھی جانبر نہ ہوسکے اور اموات کی تعداد 22تک پہنچ گئی۔

Comments are closed.