تارکین وطن پاکستان میں افراتفری پھیلانے سے گریز کریں، ایف آئی اے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ باہر رہتے ہوئے پاکستان میں افراتفری پھیلانے سے گریز کریں۔

اس نوٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی متنبہ کیا گیا کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس ’شرانگیز اور جارحانہ‘ نہیں ہونی چاہیں، اور انہیں پیکا آرڈینینس 2016 کا مطالعہ کرنا چاہیے کہ ان کی کہیں ان کی پوسٹس قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔

ترجمان ایف آئی اے نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وفاقی ادارے نے وزارت داخلہ اور حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی تھی جو واپس لی جا رہی ہے۔

سمیع ابراہیم کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف ویڈیوز اور بیانات نشر کرنے پر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف انکوائری شروع کی ہے۔

مزید کہا گیا کہ اگر وہ بے گناہ ہوئے تو کیس بند کر دیا جائے گا اور قصوروار ہوئے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

’وہ اس وقت بیرون ملک ہیں تو ان کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ایک ریڈ نوٹس جاری کیا جائے گا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

Comments are closed.