امپورٹڈ حکومت کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان، احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ سےمایوسی ہوئی مگر تسلیم کرتے ہیں، کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا.

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نےجو رولنگ دی تھی اس کی وجہ آرٹیکل 5 تھی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی تھی، سپریم کورٹ کوکم از کم اس معاملے کودیکھنا چاہیے تھا۔

انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کم ازکم اس مراسلے کو دیکھ تولیتا، سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے تھا کہ کیا ہم سچ بول رہے ہیں یا نہیں، عدالت میں مراسلے پر کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید کررہا تھا سپریم کورٹ ضمیرفروشی کے معاملے پر اقدامات اٹھائے گی، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی ضمیر فروشی کرے گا۔

عمران خان نے کہا یورپی ممالک میں دیکھا وہاں کوئی ضمیرفروشی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ چھانگا مانگا کی سیاست شریف برادران نے شروع کی تھی، لوگوں کو پیسے دے کر خریدنے کی سیاست شریف برادران نے شروع کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی سفارتکار پاکستان میں سیاست دانوں سے ملاقاتیں کررہے تھے،کئی ماہ قبل شاندانہ گلزا رکہتی ہیں امریکی سفارتخانے میں بلا کر کہا گیا عدم اعتماد آرہی ہے، امریکی سفارتکاروں کو پہلے سے کیسے عدم اعتماد کا پتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا مراسلہ ایک سائفر پیغام تھا جو ٹاپ سیکریٹ ہوتا ہے، میڈیا کو مراسلہ نہیں دے سکتا ہوں کیونکہ اس میں کوڈ ہوتا ہے، مراسلہ منظرعام پر لائے تو دنیا کو ہمارے کوڈ کا پتا چل جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاحکومت ختم نہیں کروں گا، میں امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان عوام میں نکلوں گا، اتوار کو عشا کی نماز کے بعد پوری قوم نے نکلنا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن احتجاج کرنا ہے توڑ پھوڑ نہیں کرنی ہے۔
جاری ہے

Comments are closed.