ٹیسٹ سیریز کیلئے ‘بینو قادر’ٹرافی کی بابراعظم اور کمنز نے رونمائی کی

61 / 100

فوٹو : پی سی بی

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ‘بینو قادر’ٹرافی کی بابراعظم اور کمنز نے رونمائی کی،تعارفی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔

اس ٹرافی کے زریعے پاکستان اور آسٹریلیا کے 2 لیجنڈری لیگ اسپنرز کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پربینو قادر ٹرافی متعارف کروائی ہے ،مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی اب ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔

http://

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1959 میں رچی بینوکی قیادت میں پاکستان کاپہلا مکمل دورہ کیا تھا، مہمان سائیڈ نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی جب کہ عبدالقادر نے آسٹریلیا کے خلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عبدالقادر نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں،آسٹریلوی کرکٹررچی بینو نے 1952 سے 1964 پر مشتمل اپنے کیرئیر کے دوران 63 ٹیسٹ میچز میں 248 وکٹیں حاصل کیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ بینو قادر ٹرافی کو پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کی بحالی کے موقع پر متعارف کروایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں عظیم لیگ اسپنرز دنیائے کرکٹ کی نوجوان نسل کے لیے متاثرکن شخصیات تھیں، تاریخی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں۔

فیصل حسنین نے کہا کہ بینو قادر ٹرافی کی لانچ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، رچی بینو اور عبدالقادر مرحوم کے اہلخانہ کا مشکور ہوں جنہوں نے خوشدلی سے ٹرافی کو ان کا نام دینے کی حامی بھری۔

http://


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اس موقع پر کہاکہ کرکٹ کی پذیرائی میں ماضی کے ان عظیم کھلاڑیوں کا بہت اہم کردار ہے اور ان پر لازم ہے کہ وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔

بابراعظم کا کہنا تھا ان کی تمام تر نظریں بینو قادر ٹرافی پر جمی ہیں، دونوں ٹیموں میں شامل کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وہ پرامید ہیں کہ شائقین کرکٹ کو اس سیریز میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بابر اعظم نے کہا بینو قادر ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے ، ان دونوں لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وہ بہترین کارکردگی کرنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلی بینو قادر ٹرافی کے لیے مقابلہ کرنا ان کے لیے بہت اعزازکی بات ہے، موجودہ کھلاڑیوں کی حیثیت سے وہ ماضی کے ان عظیم کھلاڑیوں کے کندھوں پر چڑھ کر یہاں پہنچے ہیں۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھاکہ کرکٹ کے فروغ دینے اور مقبول بنانے میں ان کی بہت مدد شامل ہے ، انھوں نے کہا اگر ان کی ٹیم اس سیریز کے اختتام پر اس ٹرافی کو اٹھاتی ہے تو یہ اس تاریخی سیریز کا ہمارے لئے بہترین اختتام ہوگا۔

Comments are closed.