پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

53 / 100

فوٹو :فائل

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے، وہ کورونا وائرس کے باعث علیل تھے.

سینیٹر رحمان ملک کی عمر 70 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کورونا وائرس میں مبتلا اور شدید علیل تھے اور وینٹی لیٹر پر چلے گئے تھے.

ترجمان کے مطابق رحمان ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سو گوار چھوڑا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی جبکہ حکومت نے بہترین کارکردگی پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت تک پہنچنے میں بھی کلیدی کردار تھا.

Comments are closed.