قلندر نے اپنے شہر میں ملتان سلطانز سے ناقابل شکست کا اعزاز چھین لیا

61 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قلندر نے اپنے شہر میں ملتان سلطانز سے ناقابل شکست کا اعزاز چھین لیا،اوپنرز نہ چلے تو پور ی ٹیم نہ چلی اور بیٹنگ لائن کھڑاتی130پر تمام ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پی ایس ایل کے 17 ویں میچ ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر باولنگ کی لیکن وہ قلندرز کے بیٹرز محدود نہ کرسکے اور ان کے خلاف لاہور قلندر نے182رنز بنا لئے۔

ملتان سلطانز 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں130رنز پر آوٹ ہوگئی گزشتہ 6 میچ میں فتحیاب رہنے والی ٹیم کو اس بار 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دے دیا تھا،ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، شاہنواز ڈھانی، انور علی اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان کے محمد رضوان20، صہیب مقصود 29،ٹم ڈیوڈ 24، خوشدل شاہ نے 22 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا، لاہور قلندر کے زمان خان نے 3، راشد خان ، شاہین شاہ اور حارث روف نے 2.2کھلاڑی آوٹ کئے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 182 رنز بنائے اور ایونٹ کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 183رنز کا ہدف دیا۔

http://

قلندرز کی طرف سے فخر زمان 60، محمد حفیظ 43 اور کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے جبکہ فل سالٹ نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ یہاں ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، کوشش کریں گے 160 تک حریف ٹیم کو روک دیں، جب کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

لاہور قلندر کے فخر زمان کو 37بالوں پر60رنز بنانے اور دو کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.