نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پاکستان جانے سے پھر روک دیا

53 / 100

لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پاکستان جانے سے پھر روک دیا، ان کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے.

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے.

رپورٹ کے مطابق ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں.

نوازشریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔

Comments are closed.