اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز ،پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

56 / 100

فوٹو : پی ایس ایل سیون

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز ،پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، اوپنرز کا پاور پلے میں ظالمانہ لا ٹھی چارج دیکھنے کو ملا۔

پشاور زلمی کا دیا گیا 169 رنز کا ہدف یونائیٹڈ کے بیٹرز نے 4 اوورز قبل پورا کر لیا، اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسٹینڈ فراہم کیا ہے۔

اسٹرلنگ نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کر وایا، تاہم وہ کامران اکمل کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15.5 اوورز میں 172 رنز بنائے، الیکس ہیلز 82 اور رحیم الدین گلباز 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیزن 7 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے جیت کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو رنز کا ہدف دے دیا.

میچ کے آغاز میں اسلام آباد نے ٹاس جیت پر پشاور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی اوپننگ لائن ناکام ثابت ہوئی اور پہلے بلے بازی کےلیے میدان میں آنے والے ٹام کوہلر صفر جب کہ یاسر خان 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے 13 گیندوں پر ٹیم کے مجموعے میں 15 رنز کا اضافہ کیا اور اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والے حسین طلعت کو فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی.

حسین طلعت 9 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بناسکے، شعیب ملک نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کے مجوعی اسکور میں 25 رنز کا اضافہ کیا محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

چھٹے نمبر پر آنے والے بلے باز روتھرفورڈ نے ٹیم کی گرتی ہوئی پوزیشن کو سنبھالا اور مجموعی اسکور میں ناقابل شکست 70 رنز کا اضافہ کرکے ناٹ آؤٹ رہے.

بین کٹنگ 26 رنز اسکور کرکے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.