پاکستان سپرلیگ کے آج 2میچز کھیلے جائیں گے

58 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپرلیگ کے آج 2میچز کھیلے جائیں گے، آج پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا لاہور قلندرز سے ہو گا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز بھی دو میچز کھیلے گئے تھے آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا.

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پہلا میچ دن ڈھائی بجے جب کہ دوسرا ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کوپانچ وکٹوں سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا یاتھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ سے پی ایس ایل سیون میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی جبکہ پشاور زلمی پہلا میچ شعیب ملک کی شاندار اننگز کی بدولت جیت چکا ہے.

Comments are closed.