میری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، عمران خان

61 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم نے گلگت میں آئس ہاکی کھیلتی لڑکیوں کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا کہ اسکردو کا یہ دلکش منظر ہے ساتھ ساتھ گلگت کے علاقے میں آئس ہاکی کھیلتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ رات کی آغوش میں جگمگاتا ہوا اسکردو، ہماری لڑکیاں آئس ہاکی کھیل رہی ہیں، اسکردو میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بننے کے بعد یہ علاقہ سرما کی کھیلوں کا ایک عالمی مرکز بنے گا۔

عمران خان نے اس سے قبل چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، عمران خان نے کہا کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگرعلاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں۔

انھوں نے اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں،وزیراعظم گلگت بلتستان کی خوبصورتی سے متاثر ہیں اور وہ اس کا اکثر ذکر کرتے ہیں۔

http://

عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت مقامات کی تصاویر شیئر اور علاقوں میں سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کا رش ختم کرنے کیلئے ہدایت کی کہ سیاحوں دلچسپی کے مطابق نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں،انہوں نے معاون خصوصی سیاحت اعظم جلیل کو ہدایت کی کہ سیاحوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جائیں۔

وہ اس لئے کہ مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو دیگر مقامات کی جانب راغب کیا جاسکے، سردیوں کے موسم میں سیاحت کے شوقین لوگ مصروف سیاحتی مقامات کی بجائے دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

Comments are closed.