جنید صفدر کی ‘مایوں’کی اسلام آباد میں رونقیں،مریم نواز گیت گاتے ویڈیو وائرل

56 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)جنید صفدر کی ‘مایوں’کی اسلام آباد میں رونقیں،مریم نواز گیت گاتے ویڈیو وائرل ہوئی ہے شادی تقریبات کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہت مسرور دکھائی دیں۔

اسلام آباد میں عباس آفریدی اور سیف الرحمان کے فارم ہاؤسز پر ہونے والی ان تقریبات میں جنید صفدر کی مایوں اور عائشہ سیف الرحمان خان کی مایوں میں دونوں خاندانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ مریم نواز نے گانا بھی گنگنایا۔

http://

جنید صفدر کی مایوں کا پروگرام مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر اتوار کو منعقد ہوا جبکہ جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کی مایوں کا پروگرام سیف الرحمان کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا۔

اس دوران جنید صفدر اور اہل خانہ مہندی لے کر عائشہ سیف الرحمان کے گھر پہنچے ، جہاں اس پروگرام میں مہمانوں اور شریف خاندان کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو مایوں بٹھایا اور شادی کے گانوں سے بھی خوب لطف اٹھایا اور گانا بھی گنگنایا، ویڈیو میں مریم نواز ، جنید صفدر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گنگناتے نظر آرہے ہیں۔

http://

مریم نواز یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں گنگناتے دیکھی جاسکتی ہیں، اس دوران گھوڑوں کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کروایا گیا، عباس آفریدی اور سیف الرحمان کے فارم ہاؤسز پر گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔

اس موقع پر شادی تقریبات کی مناسبت سے دونوں فارم ہاؤسز کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا۔جنید صفدر 14 دسمبر کی شام باراتیوں کے ہمراہ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس جائیں گے۔

http://

جاری ہونے والے پروگرام کے مطابق عائشہ سیف الرحمان کی 14 دسمبر کو رخصتی ہوگی،جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ کا انعقاد 17 دسمبر کو جاتی امرا میں کیا جائے گا۔

جنید صفدر کی رسم حنا کا دوسرا فنکشن ہواجس میں حمزہ شہباز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ، شام 5 بجے جنید صفدر کا مایوں کا فنکشن ہوا جبکہ لڑکی والوں کی جانب سے چک شہزاد میں مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Comments are closed.