رمیض راجہ کا لاہور ،کراچی میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

59 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)رمیض راجہ جب سے چیئرمین بنے ہیں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم میں ایک نیا ولولہ پیدا کردیاہے ۔

چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کا لاہور ،کراچی میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان کردیا ہے، واضح اس کا مقصد اس کمزوری پر قابو پاناہے جس کاسامنا پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے دوروں کرنا پڑتاہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ جب اس منصب پر نہیں تھے تب بھی وہ ملک میں باونسی پچز بنانے کی بات کرتے تھے اب جب وہ بااختیار ہیں تو انھوں نے یہ نیا مہنگا تجربہ کرنے کااعلان کیاہے۔

رمیض راجہ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا بہتر ہونا ضروری ہے۔

http://

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز مایوس کن رہی ہیں ،پچز اچھی نہیں ہوں گی تو باہر نہیں جیت سکیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ٹیم ہر طرح کی صورتحال کا سامنا آسانی سے کرسکے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزز کی وجہ سے اوپر جا سکتا ہے اس لیے پی ایس ایل کو ہرسال بڑے سے بڑا ایونٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈراپ ان پچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر گھڑا کھود کر نصب کردیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.