امریکی سینیٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

64 / 100

فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)امریکی سینیٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،وزیراعظم عمران خان
انھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

امریکی سینیٹ کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان نے امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک امریکا مضبوط شراکت داری خطے کے امن، سلامتی، خوشحالی کیلئے اہم ہے پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں بھارت کے دوغلے کردار سے آگاہ کیا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی انتہاپسندانہ پالیسیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں، امریکا کو خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

عمران خان وفدکو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام ، خوشحالی کو تقویت دینے والے اقدامات کیلئے تیار ہے۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکا کے یہ چاروں سینیٹرز امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین ہیں جبکہ سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل تعلقات رکھتا ہے اور اقتصادی شعبہ سمیت دیگر تمام شعبوں میں پاک امریکا باہمی تعلقات میں مزید اضافے کیلئے پر عزم ہے۔

http://

عمران خان نے توقع ظاہر کی کہ امریکی قانون سازوں کے وفد کے دورہ پاکستان سے باہمی اعتماد کے استحکام میں مدد حاصل ہوگی اور عوامی رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔

ملاقات میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس حوالے عمران خان کا کہنا تھا کہ امن ، سلامتی اور معاشی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاک امریکا باہمی رابطوں میں اضافہ ضروری ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر افغان عوام کی فوری مدد کی ضرورت پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کسی انسانی اور معاشی بحران سے بچا جا سکے،انھوں نے کہا خطے میں دہشتگردی سمیت سکیورٹی کے خدشات کے حوالہ سے قریبی تعاون ضروری ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرایس ایس کی انتہا پسندانہ اور انسانی حقوق کی مانع سوچ پرمبنی بی جے پی کے اقدامات سے خطے کے امن اور ستحکام کو سنگین خدشات درپیش ہیں، انہوں نے زور دیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار لازمی طور پرادا کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر بھارت سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائے تو پاکستان خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر امریکی سینیٹرز نے 15اگست کے بعد افغانستان سے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے پاکستان کے حالیہ کردار کو سراہا اور پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات میں استحکام اور وسعت کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورپاکستان کو تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کیلئے کاوشوں کو وسعت دینی چاہیے۔

Comments are closed.