نواز شریف کو آج ضمانت ملنے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نواز شریف کوضمانت ملے گی یانہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ آج فیصلہ سناہے گی ۔نواز شریف کو ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دورکنی بنچ پیر کوساڈھے بارہ بجے فیصلہ سنائے گا۔

نوازشریف نےالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی  درخواست دائرکررکھی ہے،نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سےسنائی گئی سات سال قید کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی، درخواست دائر کی تھی۔

جس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر  20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےجا ہیں گے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اسلام آباد پولیس  نےسیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی،فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کر دیا گیاتھا۔

Comments are closed.